گوجرہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

گوجرہ: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

حادثہ کھدروالہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 60 سالہ شمیم جاں بحق جبکہ 65 سالہ شفیق زخمی ہوا، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی شفیق کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے، ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔