علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ چک نادر شاہ کے قریب اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا مزدور بھٹی میں گر کر جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مزدور بھٹے کو آگ لگانے کے دوران اچانک بھٹی میں جا گرا، جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مزدور کی لاش بھٹی سے نکالی۔
جاں بحق مزدور نوجوان کی شناخت باغ علی کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق مزدور کی لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔