دنیاپور: ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

دنیاپور: ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ایف آئی آر کے متن کے مطابق طالبہ ٹیوشن کے لئے ٹیچر کے گھر گئی تو ملزم تصویریں اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرتا رہا، ڈیڑھ ماہ قبل طالبہ ٹیوشن کیلئے گئی توملزم نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

ایف آئی ار کے مطابق شادی شدہ طالبہ نے ملزم کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خاوند کو بتا دیا، متاثرہ طالبہ کے سسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔