کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد

مسافر دوحہ سے پرواز نمبر QR-604 کے ذریعے کراچی پہنچا تھا، ایکس رے اسکریننگ کے دوران سامان مشکوک پایا گیا، جس پر تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

سامان سے 6 آئی فون 18 پرو میکس، 2 میک بک ایئر، ایک میک بک پرو اور 2 میک منی برآمد ہوئے۔

9 ایپل واچز، 3 آئی پیڈ ایئر، 4 آئی پیڈ میجک کی بورڈ، 5 ایپل ایئر پوڈز، 8 میٹا گلاسز اور 7 خواتین کے ہینڈ بیگز بھی برآمد ہوئے، سامان میں 3 کلو کاسمیٹکس اور 9 ملٹی وٹامنز بھی شامل ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد ہے، سامان کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کر لیا گیا جبکہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔