خلاصہ
- ملتان:( دنیا نیوز) پنجاب کے شہر ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
اہل محلہ کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے نیک ٹاؤن میں کے تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں واقع گھر میں آیا جہاں اچانک زوردار دھماکے ہوا جس کی زد میں آکر ماں اور اس کا 13 سالہ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نصرت بی بی اور اس کے بیٹے انس کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بچہ باہر سے گیند نما کوئی چیز گھر لایا تھا، جو پھٹ گئی۔ واقعے کے بعد ماں بیٹے کی لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی اصل وجہ اور نوعیت کے بارے میں فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، تحقیقات مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی نوعیت سے متعلق تفصیلات بتائی جاسکیں گی۔