میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، احتجاج اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ ایسے اجتماعات اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پیشگی اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں سڑکوں کی ناکہ بندی، راستے بند کرنے اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے, اس کے علاوہ اسلحہ، گولہ بارود، لاٹھیوں اور دیگر نقصان دہ اشیا کی نمائش ممنوع قرار دی گئی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز نعروں اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت عائد پابندیوں کا مقصد ڈویژن میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنا اور عوامی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔