علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر بھر میں غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز کے خلاف کارروائی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام بل بورڈز کو قانون کے دائرے میں لایا جائے یا ہٹا دیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے 15 روز کی مہلت دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص عباسی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی سروے میں شہر بھر میں 224 غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
بریفنگ کے مطابق ضلع شرقی میں 80، ضلع وسطی میں 81، ضلع جنوبی میں 47 اور ضلع غربی میں 16 غیر قانونی بل بورڈز آویزاں ہیں۔