بہاولنگر: ہائی وولٹیج تار کا کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

بہاولنگر: ہائی وولٹیج تار کا کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق

پولیس کے مطابق ہائی وولٹیج تاریں گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہیں، تار ٹوٹ کر گھر میں گری، بچہ زد میں آ گیا، جاں بحق بچے کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ بجلی کے کھمبوں سے تاریں 2 گھروں میں گریں، جس سے ایک بھینس بھی ہلاک، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا، واپڈا کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔