علاقائی
خلاصہ
- بوریوالا: (دنیا نیوز) حاجی شیر اڈے کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاذر ولد ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق نوجوان شادمان کالونی گلی نمبر 3 کا رہائشی اور قوم جٹ سے تعلق رکھتا تھا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔