علاقائی
خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) پی ایچ ڈی سکالر مس ثوبیہ سلطانہ کو سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور تعینات کر دیا گیا۔
اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر سپورٹس، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی بھی اپنی سرکاری خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
ان کی تعیناتی پر چیف آرگنائزر نیشنل پیس فورس راجہ ساجد محمود نے مس ثوبیہ سلطانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
راجہ ساجد محمود نے امید ظاہر کی کہ ثوبیہ سلطانہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کی بدولت بہاولپور میں بہترین تعلیمی اقدامات کے ذریعے پنجاب میں معیاری تعلیمی پالیسیوں کے فروغ کے لیے بھرپور عملی کردار ادا کریں گی۔
یاد رہے کہ مس ثوبیہ سلطانہ کا تعلق گوجر خان کے نواحی گاؤں بچیال سے ہے اور وہ معروف قانون دان چوہدری عاصم ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ ہیں۔