مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد حالت غیر

مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد حالت غیر

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد نے گڑ والے چاول کھائے تھے، جن میں مبینہ طور پر چھپکلی گر گئی تھی۔ چاول کھانے کے بعد ساتوں افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاندان کے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔