پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران پنجاب بھر میں 8 ہزار اجتماعی شادیاں کرائی جا چکی ہیں، مارچ 2027ء تک مزید 5 ہزار اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔