پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا

پی ایم ڈی سی نے رجسٹرڈ ڈاکٹرز کے لیے اہم الرٹ جاری کردیا

پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی تجدید کے لیے 8 فروری 2027 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

کونسل نے تمام رجسٹرڈ ڈاکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تجدید کا عمل مکمل کرائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی ریگولیٹری کارروائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پی ایم ڈی سی نے خبردار کیا ہے کہ رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ مسلسل 10 سال تک اپنی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرانے والے ڈاکٹرز کے نام پی ایم ڈی سی کے رجسٹر سے خارج کیے جا سکتے ہیں۔

کونسل کی جانب سے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹرز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ رجسٹریشن اور پریکٹس لائسنس کی مدت کا جائزہ لیں اور 8 فروری 2027 تک تجدید کا عمل مکمل کر لیں۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ بروقت تجدید نہ کرانے کی صورت میں ڈاکٹرز کو ریگولیٹری مسائل اور ممکنہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لہٰذا تمام متعلقہ ڈاکٹرز مقررہ ڈیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے اپنی رجسٹریشن کی تجدید یقینی بنائیں۔