جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا

جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے43 لاکھ ڈالر گرانٹ دے گا

حکام کے مطابق اس مالی معاونت سے 2027 کی انسداد پولیو مہم کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ ویکسین خوراکیں خریدی جائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے ہدف کے مزید قریب لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔

دوسری جانب جاپانی گرانٹ سے ملک بھر میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے جاپان 1996 سے پاکستان کی انسداد پولیو کوششوں میں ایک دیرینہ شراکت دار ہے اور اس کی مالی معاونت پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔