پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ

پاکستان میں 2026 کا نواں پولیو کیس خیبر سے رپورٹ

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق رواں سال رپورٹ ہونے والے 9 پولیو کیسز میں سے 7 خیبرپختونخوا اور 2 سندھ سے سامنے آئے ہیں۔

نیشنل ای او سی کے مطابق ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع بشمول ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، پاکستان اور افغانستان میں انسداد پولیو کی یہ مہم بیک وقت جاری ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے تاہم ویکسین کے ذریعے اس سے بچاؤ ممکن ہے، والدین جاری مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

نیشنل ای او سی نے معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔