علاقائی
خلاصہ
- ہری پور: (دنیا نیوز) ہری پور ے علاقہ ہزارہ موٹر وے پر ٹرک اور ٹرالر میں ٹکر ہوگئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر موٹر وے پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔