علاقائی
خلاصہ
- کامونکی: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کے عقب میں سیم نالہ کے پل پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان علی حسن جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نوجوان اپنے ساتھی کے ہمراہ ٹرین کے سامنے بھاگنے کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔
ویڈیو بنانے والا معصوم نامی نوجوان خالی سیم نالے میں چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کر دی۔