علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد ارشاد حسین کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عطاء الحق کو ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔
او ایس ڈی بابر صاحب دین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ونگ محمد محسن صلاح الدین کو ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر پنجاب مقرر کردیا گیا۔
اسی طرح ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد حسان طارق کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ونگ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔