تحریک انصاف کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

تحریک انصاف کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی انتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے اسی لیے اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔

اںہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پی پی 167 ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی 167 ضمنی انتخاب میں ملک محمد شفیع کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، مذکورہ نشست ان کے بیٹے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔