اسلام آباد:(دنیا نیوز) سال 2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے جن میں 18 ہزار 352 اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ شامل ہیں۔
بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق2025 میں7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے، سال 2024 میں7 لاکھ 27 ہزار381 پاکستانی بیرون ملک گئے تھے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ 2025 میں 5659 اکاؤنٹنٹ، 10 ہزار 503 باورچی، 3 ہزار795 ڈاکٹر، 5946 انجینیئرز بیرون ملک گئے۔
دستاویز کے مطابق 2025 میں1640 نرسز، 1725 اساتذہ، 1 لاکھ 63 ہزار718 ڈرائیور، 6475 الیکٹریشن بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق سال 2025 میں 4 لاکھ65 ہزار138 مزدور ، 5700 مستری ، 12703 ٹیکنیشنز، 11777 مینجر ، 2306 پلمبر،2027 ویٹر بھی ملازمت کیلئے بیرون ملک گئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں18 ہزار 352 اعلی تعلیم یافتہ لوگ بیرون ملک گئے، 13 ہزار657 انتہائی ہنر مند، 2 لاکھ 22 ہزار 171 ہنرمند افراد بیرون ملک چلے گئے۔
دستاویز کے مطابق 42 ہزار257 نیم ہنرمند،4 لاکھ 66 ہزار 62 غیر ہنرمند افراد بیرون ملک گئے، 5 لاکھ 30 ہزار 256 پاکستانی سعودی عرب، 52 ہزار 664 افراد یو اے ای، 68 ہزار 376 پاکستانی قطر،37 ہزار726 بحرین ، 6590 پاکستانی کویت،39 جنوبی کوریا گئے۔
دستاویز میں بتایا گیا 2025 میں 1005 پاکستانی ملازمت کیلئے امریکا، 4355 برطانیہ ، 984 افراد ملازمت کیلئے جرمنی اور 813 اٹلی گئے،اس کے علاوہ 2025 میں2230 پاکستانی ملازمت کیلئے چین، 2210 جاپان، 1109 رومینیا گئے۔



























































