خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- کنشاسہ: (ویب ڈیسک) جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) کے مشرقی علاقوں میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں صرف دو دن کے اندر مصدقہ کیسز کی تعداد تقریباً دگنی ہو گئی ہے۔
صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ٹیڈروس اذانوم گیبریاسس متاثرہ صوبے ایتوری کے دارالحکومت بونیا پہنچ گئے ہیں اور مقامی آبادی پر زور دیا ہے کہ وہ بیماری کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کرے۔
— Khalifa Updates (@TrenchesAndCity) May 30, 2026
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریاسس نے کانگو کے مشرقی شہر بونیا کا دورہ کیا، جو اس وقت ایبولا وبا کا مرکز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور کانگو کی حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں، تاہم مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور تعاون کے بغیر اس بیماری کو روکنا ممکن نہیں۔