خصوصی رپورٹیں
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
جیل میں 2400 کی گنجائش ہے جبکہ 8 ہزار قیدی موجود ہیں، ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں 2200 کی گنجائش ہے جبکہ 5 ہزار 644 قیدی موجود ہیں۔
مجموعی طور پر 4600 کی گنجائش پر ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد افراد قید ہیں، سندھ بھر کی دیگر جیلوں میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔
حیدرآباد سینٹرل جیل میں ڈیڑھ ہزار کی گنجائش میں 3 ہزار افراد قید ہیں، لاڑکانہ سینٹرل جیل میں ساڑھے 6 سو کی گنجائش پر تقریباً ایک ہزار قیدی ہیں۔
سندھ بھر میں مجموعی طور پر 23 جیلوں میں 14 ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، قیدیوں کی تعداد 27 ہزار تک جا پہنچی جو کہ گنجائش سے تقریباً 13 ہزار زیادہ ہے۔
سزائے موت کے 459 قیدی اور 3 ہزار 574 دیگر سزا یافتہ قیدی موجود ہیں، سب سے زیادہ تعداد 22 ہزار 644 انڈر ٹرائل قیدیوں کی ہے۔
خواتین کی 3 جیلوں میں قیدیوں کی تعداد پورے صوبے میں 438 ہے۔