عالمی شطرنج چیمپئن شپ: کارلسن اور سرگے کے مابین پہلی بازی برابر

Published On 12 Nov 2016 11:13 PM 

عالمی شطرنج چیمپئن شپ نیویارک میں شروع ہو گئی، کارلسن اور سرگے کے درمیان پہلی بازی برابری پر ختم ہوئی۔

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی شطرنج چیمپئن شپ کا میدان نیویارک میں سج گیا۔ ناروے کے مگنس کارلسن اور روس کے سرگے کرجاکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں کے درمیان 12 بازیاں کھیلی جائیں گی۔ افتتاحی میچ سے قبل کارلسن اور سرگے نے اپنے اپنے مہرے دکھائے۔ 42 چالوں کے بعد پہلی بازی برابری پر ختم ہوئی۔ زیادہ بازیاں جیتنے والا کھلاڑی شطرنج کا عالمی چیمپئن بن جائے گا۔