دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے میکسیکو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار ایک سے ہرا دیا، فاتح ٹیم اتوار کے روز چلی کیخلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔
ماسکو: (دنیا نیوز) روس میں جاری فٹبال کنفیڈریشن کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم نے میکسیکو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار ایک سے ہرا دیا، فاتح ٹیم اتوار کے روز چلی کیخلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔
جرمنی نے کھیل کے چھٹے منٹ میں ہی لیون کے گول کی مدد سے برتری حاصل کر لی، میچ کے آٹھویں منٹ میں ایک مرتبہ پھر لیون نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی۔
دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد ٹیم میکسیکو پریشر میں آ گئی، بھرپور فارم میں موجود جرمنی نے تیسرا گول 59 ویں منٹ میں کر کے مخالف ٹیم کی مشکل میں اضافہ کر دیا۔
میکسیکو نے کچھ ہمت دکھائی اور 59 ویں منٹ میں پہلا گول کر دیا، لیکن اگلے ہی منٹ میں جرمنی نے چوتھا گول سکور کر کے مقابلہ چار ایک سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم اتوار کے روز چلی کیخلاف ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی۔