ہاکی ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی :شہباز سینئر

Published On 10 Jan 2018 10:52 AM 

ایونٹ کے انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، ہماری خواہش ہے کہ شائقین میچز دیکھنے کیلئے گرائونڈ میں آئیں :سیکرٹری پی ایچ ایف

لاہور (دنیا نیوز ) ہاکی ورلڈ الیون 18 جنوری کو پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے۔ برسوں بعد انٹرنیشنل کھلاڑی ہاکی کے میدان آباد کریں گے مگر آٹھ روز پہلے بھی کوئی خاص گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کہتے ہیں کہ تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، خواہش ہے کہ شائقین ہاکی کو بھی دیکھنے آئیں،

پی ایس ایل کا میلہ دو ماہ بعد سجنا ہے مگر اس کی گونج ابھی سے سنائی دے رہی ہے۔ ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو صرف دس روز باقی ہیں مگر ہر طرف سناٹا ہے۔ اس کے باوجود ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ قومی کھیل اپنی پہچان کھو بیٹھا ہے۔ ایونٹ کیلئے میدان سج چکا ہے، ٹکٹوں کا اجراء بھی 2 روز میں ہو گا جس کی قیمت صرف 500 اور 1000 روپے ہے۔ ہاکی فیڈریشن کی ایک ہی معصوم خواہش کہ خدارا شائقین میچ دیکھنے ضرور آئیں۔ ہاکی ٹیم کا مختصر کیمپ کراچی میں سج رہا ہے جبکہ مہمان ٹیم کے خلاف دو میچز 19 اور 21 جنوری کو کراچی اور لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔