کراچی: (دنیا نیوز) کرکٹ کے بعد انٹرنیشنل ہاکی بھی پاکستان لوٹ آئی، کراچی میں ورلڈ الیون نے گرین شرٹس کو پانچ ایک سے ہرا کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ پاکستان کا واحد گول میچ کے پہلے ہاف میں عدیل لطیف نے سکور کیا۔
ورلڈ الیون نے تیسرے اور چوتھے ہاف میں پانچ گول کر کے مقابلہ پانچ ایک۔ سے جیت لیا۔ مہمان ٹیم کے کپتان راڈریک نے ہیٹ ٹرک سکور کی۔ پاکستان اور عالمی الیون کا دوسرا اور آخری میچ اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
میچ سے پہلے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔