لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ الیون کے خلاف چھا گئی۔ دوسرے میچ میں شاہینوں نے مقابلہ تین تین گول سے برابر کر دیا۔ دو میچز کی سیریز عالمی الیون نے ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔
نیشنل سٹیڈیم لاہور میں ہاکی کا میلہ سجا۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کئے۔
مقررہ ساٹھ منٹ میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ پاکستان کے رضوان علی، عدیل لطیف اور نوید عالم نے گول سکور کئے۔ دو میچز کی سیریز ورلڈ الیون نے ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے فاتح ٹیم کے کپتان راڈریک کو ٹرافی سے نوازا۔