دبئی ٹینس :روس کی ڈاریا نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی

Published On 20 Feb 2018 10:36 AM 

فاتح کھلاڑی نے پہلے رائونڈ کے اہم میچ میں پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

دبئی (دنیا نیوز ) دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راؤنڈ میں روس کی ڈاریا نے پولینڈ کی اگنشیکا رڈوانسکا کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔ دبئی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں روس کی ڈاریاز اور پولینڈ کی اگنیشکا رڈوانسکا میں جوڑ پڑا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ روسی سٹار نے سنسنی خیز کھیل کے بعد پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے مخالف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ روسی کھلاڑی نے اس بار چھ چار سے کامیابی سمیٹ کر دوسرے مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا۔