مونٹی کارلو میں ہونے والی پروقار تقریب میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں انہیں تین ایوارڈز کا حق دار قرار دیا گیا
مونٹی کارلو(دنیا نیوز ) سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کو رینکنگ میں نمبر ون آنے پر ایک نہیں دو اور ایوارڈ مل گئے۔ سرینا ولیمز سال کی بہترین سپورٹس ویمن قرار پائیں۔
مونٹی کارلو میں سٹار کھلاڑیوں کا شاندار میلہ سجا ۔ لارس (Laureus) ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں خوشیوں کے رنگ نظر آئے۔ سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر نے تو گویا میلہ ہی لوٹ لیا، ایک نہیں دو ایوارڈ جیتے، سب سے معمر ٹاپ رینک ہونے کا ایک اور انعام ملا ساتھ ہی گذشتہ سال پانچویں بار آسٹریلین اوپن اور آٹھویں مرتبہ ومبلڈن جیتنے کی تاریخی کامیابی کو بھی سراہا گیا۔
سابق عالمی نمبر ویمن سرینا ولیمز کو سپورٹس ویمن کا ایوارڈ ملا۔ فارمولا ون کی چیمپئن ٹیم کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ وہیل چیئر ریسنگ میں تین بار کے عالمی چیمپئن بننے پر مارسیل ہگ کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔