لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی 9 سالہ سلینا خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی سر کرلی۔
شمشال وادی میں واقع 5765 میٹر بلند کوزسر کی چوٹی کو پاکستان کی 9 سالہ سلینا خواجہ نے اپنے ننھے قدموں سے زیر کرلیا۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی نو عمر سلینا نے اپنے کوہ پیما والد کے ہمراہ یہ کارنامہ سر انجام دیا۔ ننھی سلینا خواجہ موسم سرما میں اس چوٹی کو سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیما بن گئی ہیں۔
کوز سر کی چوٹی کو سر کتنے کے بعد نوعمر کوہ پیما نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس کارنامے کو سر انجام دینے کے لیے 9 سالہ سلینا خواجہ کے حوصلے اور جذبے کیساتھ ٹیم گائیڈ وزیر بیگ، پورٹر عارف بیگ اور سپورٹ ٹیم شفا علی، اظہار علی، غلام سلطان، جعفر خان شامل تھے۔
واضح رہے کہ سلینا سب سے کم عمر کوہ پیما ہیں جنہوں نے موسم سرما میں اس بلند وبالا پہاڑ کو سر کیا ہے۔