پیریبس ٹینس ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمز کی شاندار واپسی

Published On 09 Mar 2018 10:00 PM 

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کی ایک سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی، پیریبس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں قازقستان کی زرینا ڈیاس کو ہرا دیا۔

امریکی شہر کیلیفورنیا میں شروع ہونے والے پیریبس ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق علمی نمبر ون سرینا ولیمز نے دبنگ انٹری دیتے ہوئے جیت اپنے نام کر لی ہے۔

قازقستان کی زرینا ڈیاس کے خلاف سرینا ولیمز نے پہلا سیٹ سات پانچ سے جیتا۔ امریکی ٹینس سٹار نے دوسرے سیٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے زرینا کو چھ تین سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔