فن لینڈ: (دنیا نیوز) فن لینڈ کار ریلی کے زبردست مقابلے جاری، دھول اڑاتی گاڑیوں کے ڈرائیور حریف کو دھول چٹانے کے لیے پُرجوش ہیں۔
فِن لینڈ کے جنگل میں کار ریلی کے ٹریک پر تگڑے مقابلے جاری ہیں۔ گھنے درختوں میں بنے کچے ٹریک پر دھول اڑاتی گاڑیاں ڈرائیورز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت، کار کے لمبے جمپ اور پھسلن پر شائقین ڈرائیورز کو داد دیتے نظر آئے۔ ریس میں ایسٹونیا کے اوٹ ٹاناک 39 سیکنڈ کی جیت سے برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ نارویجن ڈرائیور دوسرے اور میزبان جیری ماٹا تیسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ 23 مرحلوں پر مشتمل ریس کے صرف 4 مرحلے باقی رہ گئے ہیں۔