غزہ میں اسرائیلی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، 2 شہید، درجنوں زخمی

Last Updated On 29 July,2018 06:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی پر بربریت کیخلاف احتجاج کرتے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، دو افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، صیہونی فورسز نے غزہ کی پٹی پر احتجاج کرتے فلسطینیوں پر گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں چودہ سالہ نوجوان سمیت دو افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

شہدا کے جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، ہرآنکھ اشکبار دکھائی دی، شہیدوں کی نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اپنی سرزمین کی واپسی کیلئے فلسطینیوں کا احتجاج تیس مارچ سے جاری ہے، مظاہرین پر فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں اب تک ایک سو چون افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔