اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی رہا

Last Updated On 29 July,2018 06:42 pm

ہاشیرون (دنیا نیوز ) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی سترہ سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو جیل سے رہا کر دیا گیا، احد تمیمی کو ہاشیرون جیل سے رہا کیا گیا۔

وہ گزشتہ برس پندرہ دسمبر کو عالمی میڈیا کی نظروں میں آئی جب اس نے مغربی کنارے میں ایک احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

احد کو انیس دسمبر کی رات اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا اور رواں برس چوبیس مارچ کو اسے آٹھ ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔