غزہ میں صہیونی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید

Last Updated On 29 July,2018 06:39 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں صہیونی فوج کی رات کی تاریکی میں جنگی طیارے سے بمباری، حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ہے، رات کے وقت اسرائیلی طیارے کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ صہیونی فوج نے الزام لگایا ہے کہ دونوں افراد دھماکہ خیزمواد تیار کر رہے تھے جس کے پھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔