کوئٹہ: (دنیا نیوز) مستونگ میں دہشتگردی واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے پندرہ، پندرہ لاکھ اور زخمیوں کیلئے دس، دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔
سانحہ مستونگ کی ایف آئی آر لیویز تھانہ صدر مستونگ میں نائب تحصیلدار کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو پندرہ، پندرہ اور شدید زخمیوں کو دس، دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ معمولی زخمیوں کو دو، دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی مذموم کارروائی الیکشن روکنے کی سازش ہے جسے ناکام بنا دیں گے۔