غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کا غزہ میں 2014 کے بعد سب سے بڑے حملے کا دعویٰ، حملے میں حماس کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے فوٹیج جاری کر دی۔
اسرائیلی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ پر بموں کی برسات کر دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ٹھکانوں پر 2014 کے بعد سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بمباری حماس کی جانب سے بار بار اسرائیل پر راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس میں 3 اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔ حملے میں حماس کے ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کی فوٹیج اسرائیل کے وزارت دفاع نے جاری کر دی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 10 افراد شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم ابھی تک اسرائیل کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔