کابل میں سرکاری عمارت کے باہر خودکش دھماکہ، 13 افراد جاں بحق

Last Updated On 11 June,2018 09:10 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ، 13 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سرکاری عمارت کے داخلی دروازے پر خود کش حملہ ہوا، جس میں 13 افراد جاں بحق اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملہ آوار نے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑایا جب سرکاری دفتر کے ملازمین دفتر سے باہر نکل رہے تھے۔ نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس علاقے کے آس پاس اعلیٰ عہدیداروں کی رہائش گاہیں بھی موجود ہیں۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے بھی قبول نہیں کی۔