کراچی میں حب چوکی پر حملے کا منصوبہ ناکام

Last Updated On 02 June,2018 09:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حب چوکی پر حملے کا منصوبہ ناکام، رینجرز کی کارروائی میں خودکش جیکٹ پھٹنے سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

کراچی میں حب چوکی پر حملے کا منصوبہ ناکام، اسنیپ چیکنگ کے دوران مسلح شخص کی رینجرز پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں مبینہ بمبار کی جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی۔ حملے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دھماکہ حب چوکی پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ہوا، رینجرز اہلکاروں نے مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔ حملہ آور کا ممکنہ ہدف حب چوکی تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ 

 آئی جی سندھ نے مبینہ خودکش دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔