ڈی جی خان (دنیا نیوز ) ڈی جی خان میں رینجرز کے ساتھ مڈبھیڑ میں 3 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگرد تخریب کاری کی بڑی واردارت کو عملی جامہ پہنانا چاہتے تھے۔ پنجاب رینجرز نے اطلاع ملنے پر ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔
رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد موقع پر جہنم واصل ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجر اہلکار زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تلاشی کے دوران دہشتگردوں کی کار کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ رینجرز اہلکار نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔