کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گولیمار میں رینجرز نے کارروائی کے دوران، لیاری گینگ وار کے شرپسندوں کا زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔
رینجرز نے گولیمار ولی محمد گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران خالی پلاٹ میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ نے شہر میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال کرنا تھا، برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 ایس ایم جیز اور بارہ عدد میگزین شامل ہیں، 2 آوان بم اور 25 سو سے زائد گولیاں بھی پکڑی گئیں۔