امریکہ: (دنیا نیوز) بندوق امریکی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گئی، اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک پانچ ہزار چار سو افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوئے، زخمیوں کی تعداد 9800 سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی شہریوں کے لیے بندوق سب سے بڑا مسئلہ بن گئی، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سالانہ 11 ہزار افراد گولی لگنے سے مرتے ہیں۔ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق رواں سال اب تک قتل عام کے 101 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان واقعات میں 119 افراد ہلاک اور 512 زخمی ہوگئے۔
مجموعی طور پر 138 دنوں میں 5400 امریکی گولی لگنے سے ہلاک ہوئے، جن میں سے صرف 869 سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے قتل ہوئے، زخمیوں کی تعداد 9800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں 236 بچے گیارہ برس سے کم جبکہ 986 افراد سترہ برس سے کم عمر کے ہیں۔