حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں پیسوں کی لالچ میں خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر بھابی کو قتل کر دیا، لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کے نہر میں پھینک دی، میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی حیدر آباد پیر محمد شاہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ تھانہ بلدیہ میں شادی شدہ خاتوں حنا کے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ 15 مئی کو پنجاری نہر سے لڑکی کا سر ملا، مقتولہ کے والد نے شوہر اور بہنوئی پر شبہ ظاہر کیا۔ حنا کی نند اور نندوئی کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو دونوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
پولیس نے ملزم منصب اور اس کی اہلیہ ملزمہ رخسانہ کا تین روز کا عدالت سے تفتیشی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ملزم منصب علی اور رخسانہ نے میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
مقتولہ کے والد اور کیس کے فریادی صدیق جنجوعہ کا کہنا ہے کہ قاتل کو ایسی سزا دی جائے جس کی کوئی حد ہی نہ ہو۔