کراچی میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار، 2 مسافر جاں بحق

Last Updated On 21 May,2018 06:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 مسافر زخمی ہو گئے۔

کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی پر مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ سات مسافر زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد کی شناخت سردار اور حب دار علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا، جس نے موڑ کاٹتے ہوئے بس کی رفتار کم نہ کی۔ پولیس کے مطابق بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے، جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔