کوئٹہ میں سرکاری افسر کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی

Last Updated On 22 May,2018 06:39 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے چیف ویلفیر آفیسر کے گھر میں ڈکیتی، مسلح ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ گوالمنڈی کی حدود میں واقع عارف روڈ کے قریب رہائش پذیر اسٹبلشمںٹ ڈویژن کے چیف ویلفیئر آفیسر ضیاء الدین کے گھر دوپہر کے وقت 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر میں موجود طلائی زیورات، نقدی، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ اہل خانہ کے مطابق لوٹے گئے سامان کی مالیت تقریبا 50 لاکھ روپے ہے، متعلقہ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔