کراچی: شارع فیصل پر ظالم ماموں نے سگے بھانجے کو قتل کر دیا

Last Updated On 23 May,2018 09:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی شارع فیصل پر ظالم ماموں نے سگے بھانجے کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم کراچی سے فرار ہو کر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں روپوش ہو گیا جس بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم انور کا کہنا ہے انٹرنیٹ کے بے جا استعمال سے روکا مگر وہ نہ رکا جس پر اپنے نوجوان بھانجے عمر کو گھر کی دہلیز پر ہی قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جائداد کا تنازعہ ہے، ملزم کی نشاندہی بھی اسکی سگی بہن اور مقتول نوجوان کی ماں کی جانب سے ہی کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔