اٹک: گھریلو تنازع پر فائرنگ، تین خواتین قتل ایک زخمی، ملزم گرفتار

Last Updated On 27 May,2018 06:11 pm

اٹک: (دنیا نیوز) ہمک گاوں میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے تین خواتین قتل، ایک زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تحصیل فتح جنگ کے ہمک گاوں میں خالد نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے ہی گھر کی تین خواتین کو قتل کر دیا۔ جاں بحق خواتین میں خالد کی بیوی، سالی،اور پھوپھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دوسری سالی بھی زخمی ہوئی۔

تھانہ باہتر پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیں۔ پولیس اور علاقہ مکینوں کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا ہے۔ علاقہ مکینوں نے ملزم کو آلہ قتل سمیت پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم حراست میں لے لیا۔