کراچی: 3 سالہ بیٹے کے ساتھ وارداتیں کرنیوالا انوکھا ڈاکو گرفتار

Last Updated On 27 May,2018 05:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے انوکھا ڈاکو گرفتار کر لیا جو لوٹ مار کے دوران 3 سالہ بیٹے کو بھی ہمراہ رکھتا تھا۔ پولیس نے گروہ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

سگی اولاد کو ڈھال بنا کر لوٹ مار کرنے والا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چکمہ دینے کیلئے اپنا 3 سالہ بچہ ساتھ رکھتا تھا۔ گرفتار ڈاکو عدنان نے پولیس کو بتایا کہ شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کے دوران بھی 3 سالہ بیٹے کو ساتھ لیکر جاتا تھا۔ پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔