فیصل آباد ائیرپورٹ سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Last Updated On 21 May,2018 05:43 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ سے سعودیہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، اے ایس ایف حکام نے ماں بیٹے کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

فیصل آباد سے جدہ بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش اے ایس ایف حکام نے ناکام بنا دی، بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹے کنیزفاطمہ اور سلطان سے منشیات برآمد ہونے پر اے ایس ایف حکام نے گرفتار کرلیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔