صیہونی فورسز نے غزہ پٹی پر ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا

Last Updated On 04 June,2018 08:51 pm

غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ پٹی پر صیہونی فورسز کے مظالم جاری، ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔ 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک قابض صیہونی فورسز کے ہاتھوں 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف قابض اسرائیلی فورسز کے مظالم بھی جاری ہیں۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ پٹی پر فائرنگ کر کے ایک اور فلسطینی شہری کو شہید کردیا ہے۔ رواں برس 30 مارچ سے غزہ پٹی پر ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج اب تک 120 سے زائد فلسطینیوں کوشہید کر چکی ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق غزہ پٹی پر شہید ہونے والے افراد اور ہزاروں زخمی نہتے شہری تھے جن کے خلاف اسرائیل نے طاقت کا اندھا دھنداستعمال کیا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 2005ء سے غزہ پٹی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔